Friday, 29 March 2024, 05:24:44 pm
انسانی حقوق کی وزارت کےتحت 596مستحقین کی مالی امدادکیلئے 70 لاکھ روپے کے فنڈزکااجراء
May 25, 2019

وفاقی حکومت نے گزشتہ چار مالی سالوں کے دوران انسانی حقوق کی وزارت کے تحت پانچ سو چھیانوے مستحقین کی مالی امداد کیلئے 70 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔سرکاری بیان کے مطابق یہ فنڈز انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے مالی امداد کی مد میں جاری کئے گئے جن میں اغوائ، جنسی زیادتی، پولیس مقابلے، خواتین کی گرفتاریاں ، ماورائے عدالت ہلاکتوں اور تشدد جیسے واقعات کے متاثرین شامل ہیں۔صوبوں میں انسانی حقوق کی وزارت کے ریجنل ڈائریکٹرمختلف غیرسرکاری تنظیموں کے تعاون سے متاثرین کے ضروری اعدادوشمار اور درخواستیں جمع کرنے کیلئے کام کررہے ہیں تاکہ ان کے خاندان کو دس ہزار سے بیس ہزار تک کی رقم فراہم کی جاسکے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.