Tuesday, 16 April 2024, 01:15:44 pm
اقوام متحدہ نے پاکستانی نیک محمدنعیم رضا سمیت 119اہلکاروں کو امن مشنوں میں نمایا ں کردار پرمڈل دیے
May 25, 2019

اقوام متحدہ نے ایک پاکستانی سمیت 119 اہلکاروں کو عالمی ادارے کے امن مشنوں میں انکے نمایاں کردار پر Dag Hammerskjold میڈل دیا ہے۔

نیویارک میں ایک خصوصی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے ان اہلکاروں کو بعد از مرگ یہ ایوارڈ دئیے جنہوں نے امن کے نصب العین کے لئے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیک محمد نعیم رضا کے اہلخانہ کی جانب سے عالمی ادارے کے سربراہ سے یہ ایوارڈوصول کیا جو کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات انجام دیتے ہوئے شہید ہوگیا تھا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.