Saturday, 20 April 2024, 05:46:53 am
سینیٹ سے بھی آئینی ترمیم کا بل منظور، فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی راہ ہموار ہوگئی
May 25, 2018

سینٹ نے آج آئینی ترمیمی بل 2018 کی دوتہائی اکثریت سے منظوری دے دی جس سے فاٹا کے خیبرپختونخواہ کے ساتھ انضمام کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

 یہ بل وزیر قانون چوہدری محمود بشیر ورک نے پیش کیا تھا۔

 71 ارکان نے بل کے حق میں جبکہ پانچ نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

 قومی اسمبلی نے گزشتہ روز اس آئینی ترمیم کی دوتہائی اکثریت سے منظوری دی تھی۔

اس موقع پر اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے بل کی منظوری پر قبائلی عوام کومبارکباد دی اورکہا کہ یہ بل انہیں قومی دھارے میں لائے گا۔

 بعد میں قائد حزب اختلاف شیری رحمن نے فاٹا کے انضمام کے بارے میں آئینی ترمیم کو ملکی تاریخ میں اہم قدم قرار دیا۔

قائد حزب اختلاف شیری رحمن نے نکتہ اعتراض پر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے کشن گنگا ڈیم کی تعمیر پر تشویش ظاہر کی۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طا س معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازعہ علاقے میں متنازعہ ڈیم تعمیر کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی بنک کو اس معاملے پر اپنا کردارادا کرناچاہیے۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے میاں رضا ربانی نے کہاکہ بھارت کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کررہا ہے جس سے شہری او ر سکیورٹی اہلکار شہید ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بھی دہشت کی نئی لہرقائم کررکھی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.