Friday, 19 April 2024, 06:58:11 pm
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی اپنے فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات
May 25, 2018

روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے روس کے شہرسینیٹ پیٹرزبرگ میں اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانیول میکخواں سے ملاقات کی ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں روسی صدرنے کہاکہ انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں مشترکہ جامع لائحہ عمل سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہاکہ ایران کے جوہری معاہدے کاتحفظ کیاجاناچاہیے کیونکہ ایران اس حوالے سے تمام وعدے پورے کررہاہے۔

یوکرین کے مسئلے پرولادی میرپیوٹن نے کہاکہ روس یوکرین کے تنازعے کے حل کیلئے اقدامات جاری رکھنے کیلئے تیار ہے اور تمام سطحوں پر مذاکرات کاخیرمقدم کرتاہے۔

میکخواں نے کہاکہ یورپ کو اپنے معاشی مفادات کے تحفظ کیلئے زیادہ موثرلائحہ عمل وضع کرناچاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.