Thursday, 28 March 2024, 08:39:43 pm
ٹینڈر نوٹس
May 25, 2018

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ریڈیو پاکستان)، ہائی پاور ٹرانسمیٹر، فقیرآباد ،ضلع اٹک

ٹینڈر نوٹس

حکومتِ پاکستان سے منظور شدہ این ۔ٹی۔این رجسٹرڈ اور پاکستان انجینئرنگ کونسل سے رجسٹرڈ ،کنٹر یکٹر زسے بمطابق ( B O D )درج ذیل کام کی تکمیل کے لئے سر بمہر ٹینڈر مطلوب ہے۔

١۔ٹرانسمیٹر ہال بلڈنگ کی چھت جو کہ 4400اسکوئیر فٹ پر مشتمل ہے، کی مکمل مرمت کے لئے تجربہ کار اور سول ورک کی ماہر فرموں سے کام کرانا درکار ہے۔

٢-یہ کہ چھت سے بارش کے پانی کی لیکیج کی روک تھام مو قع پر موجود صورتِحال کے تحت کرنا ہوگی اور مکمل خرچہ کی تفصیل، ہر کام کی نوعیت کے مطابق دینا ہوگی۔

٣-یہ کہ کام لینے سے پہلے کم از کم 10 سال کی گارنٹی درکار ہوگی کہ اس کام کے بعد چھت لیکیج نہیں ہوگا اور کسی بھی خرابی/ ایمر جنسی کی صورت میں فری آف کاسٹ خراب ہونے والے کام کو دوبارہ کم از کم10 دن کے اندر مرمت کرانا ہوگا۔

ٹینڈر دستاویزات اور دیگر تفصیلات دفتر ہذا سے کسی بھی یومِ کار میں دفتری اوقات میں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ٹینڈر پیش کردہ کل لاگت کے 2 کے مساوی ذر بیعانہ بصورت کال ڈیپازٹ / ڈیمانڈ ڈرافٹ بنام زیرِ دستخطی12-06-2018کو دن 11 بجے تک جمع کرانا ہوں گے۔ تمام ٹینڈرز اسی دن 12 بجے پیش دہندگان یا ان کے مجاز نمائندگان کی موجودگی میں کھولے جائیں گے۔

مجاز حکامP P R A رولز کے مطابق کسی بھی ٹینڈر کو منظور/ مسترد کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ٹینڈر فیس مبلغ-/1000 روپے (ناقابل واپسی) ہے۔

انجینئرشکیل الدین شیخ کنٹرولر انجینئرنگہائی پاور ٹرانسمیٹر فقیر آبادپوسٹل کوڈ43700 ضلع اٹک057-2641078 فون:

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.