Saturday, 20 April 2024, 07:07:09 pm
عالمی بینک کی کشن گنگا، ریٹل ڈیم تنازعہ کو سندھ طاس معاہدے کے تحت حل کی یقین دہانی
May 25, 2018

عالمی بینک نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کشن گنگا اور Rattleڈیموں کے مسائل سندھ طاس معاہدے کے تحت حل کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کرے گا۔یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ تنازعات کے حل کے بغیر بھارت کی طرف سے کشن گنگا ڈیم کا افتتاح معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سندھ طاس معاہدے میں تنازعے کے حل کے موجودہ طریقہ کار کے مطابق  اسے حل کرنے کی غرض سے کشن گنگا ڈیم منصوبے کا مسئلہ موثر انداز میں اٹھا رہاہے  انہوں نے کہاکہ  آبی مسائل سے انتہائی خطرناک صورتحال پیداہوسکتی ہے لہذا ایسے مسائل حل کرنا ضروری ہے ۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ سیکورٹی سے متعلق امریکی امداد خطے کے استحکام کے باہمی مفاد میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ فاٹا میں انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کارروائیاں اور علاقے سے  دہشت گردوں کے تمام ٹھکانوں کا صفایا کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے  اداروں اور سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے امریکی امداد سے خطے میں امن واستحکام کے  مشترکہ اہداف کے حصول میں مدد ملی ہے ۔تاہم انہوں نے کہاکہ پاکستان کیلئے اتحادی امدادی فنڈ سمیت سیکورٹی سے متعلق امریکی امداد  اس سال کے اوائل سے معطل ہے ۔انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کیلئے امریکہ کی اقتصادی امداد جاری ہے اور دونوں ممالک اجتماعی منصوبوں اورپروگراموں پرعملدرآمد کررہے ہیں۔ 

Error
Whoops, looks like something went wrong.