Sunday, 26 May 2019, 06:44:38 am
سینیٹ سے متفقہ قرارداد منظور،سری لنکا میں دہشت گرد حملوں کی مذمت
April 25, 2019

File photo

سینیٹ نے آج ایک متفقہ قرارداد منظور کی جس میں سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردحملوں کی مذمت کی گئی جن میں تین سوپچاس سے زائد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں ۔

قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں زخمیوں کی صحت یابی کی بھی دعا کی گئی ۔قرارداد میں سری لنکا کے عوام سے دلی تعزیت کی گئی اور انھیں یقین دلایاگیا کہ پاکستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔قرارداد میں کہاگیا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور وہ دہشت گردی کی ایسی گھنائونی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ہمیں اس ناسور کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہوناچاہیے ۔ایوان نے سری لنکا کے ہلاک شدگان کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی ۔ اس موقع پر بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کے مختلف واقعات کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔