Friday, 19 April 2024, 04:25:38 pm
امریکہ آبنائے ہرمز سے تیل کی فروخت روکنے کی کوشش نہ کرے:ایران
April 25, 2019

ایران نے امریکہ کو خبردارکیاہے کہ وہ تیل کی فروخت کے لئے محفوظ راستے کے طورپر اس کے آبنائے ہرمز کے استعمال کی راہ میں روڑے اٹکانے سے گریزکرے۔

نیویارک میں ایشیا سوسائٹی سے خطاب میں ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف نے کہاکہ اگرامریکہ نے ایران کے خلاف احمقانہ اقدامات کئے تو اسے ان کے نتائج کے لئے بھی تیاررہناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ ایران خریدارتلاش کرکے آبنائے ہرمزکے راستے تیل کی فروخت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ ایران اورچھ عالمی طاقتوں کے درمیان 2015ء کے ایٹمی معاہدے کی حمایت پرمبنی قراردادکی خلاف ورزی کررہاہے اور دوسرے ملکوں کوایران کے ساتھ تجارتی روابط کی صورت میں سزاکی دھمکی دے رہاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.