Friday, 19 April 2024, 01:48:27 pm
ٹیلی ویژن کی ممتاز اداکارہ مدیحہ گوہر لاہور میں انتقال کرگئیں
April 25, 2018

 ٹیلی ویژن کی ممتاز اداکارہ مدیحہ گوہر کینسر کے مرض کے باعث بدھ کے روز  لاہور میں انتقال کرگئیں ان کی عمر 62 برس تھی۔

 مدیحہ گوہر نے خواتین کے حقوق کے لئے بھی کام کیا اور اسٹیج ڈرامے پیش کرنے کے لئےاجوکہ تھیٹر قائم کیا جس کا مقصد خواتین میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے تھیٹر اور ٹیلی ویژن کی ممتاز اداکارہ مدیحہ گوہر  کے انتقال پر دکھ اور افسوس کاا ظہار کیا ہے۔

 وزیر مملکت نے مدیحہ گوہر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈراموں کے ذریعے سماجی مسائل اجاگر کرنے کے حوالے سے ان کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ممتاز اداکارہ مدیحہ گوہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ مدیحہ گوہر نے تھیٹر کو نیا رنگ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھیٹر اور ٹیلی ویژن کےلئے ان کی خدمات طویل عرصے تک یاد رکھی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.