Friday, 07 August 2020, 09:02:01 am
وزیراعظم کا وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کو43آن لائن خدمات کی فراہمی کیلئے موبائل ایپ کا آغاز
March 25, 2020

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کو 43 آن لائن خدمات کی ان کی دہلیز پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے ایک جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل موبائل ایپلی کیشن کا آغاز کیاہے۔
سی ڈی اے کی طرف سے تیار کی گئی ایپلی کیشن شہریوں کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے آن لائن سروسز فراہم کرے گی۔
اس ایپلی کیشن کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات میں ای پولیس، ایمرجنسی سروسز، یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی، نوٹیفکیشنز کی تصدیق، ڈومیسائل، کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ، اسلحہ لائسنس، گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس، پیدائش اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر شامل ہیں۔