Thursday, 09 April 2020, 07:17:25 am

مزید خبریں

 
وزیر خارجہ کاتمام متعلقہ فریقوں پر کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے میں اپنا کردارادا کرنے پر زور
March 25, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تمام متعلقہ فریقوں پرزوردیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے میں اپنا کردارادا کریں ۔انہوں نے بدھ کی شام اسلام آباد میں پارلیمانی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کررہا ہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ تمام صوبے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہم آہنگی سے کام کررہے ہیں اور تمام دستیاب وسائل استعمال کررہے ہیں ۔شاہ محمود قریشی نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کی ضرورت پر زوردیا ۔