Thursday, 09 April 2020, 06:33:47 am
کورونا وائرس،تحریک حریت جموں و کشمیر کابھارتی جیلوں میں غیر قانونی نظربند کشمیریوں کی خیریت بارے اظہار تشویش
March 25, 2020

File photo

مقبوضہ کشمیر میں محمد اشرف صحرائی کی سرپرستی میں قائم تحریک حریت جموں وکشمیر نے کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر مختلف بھارتی جیلوںمیںغیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوںکی خیر یت کے بارے میں سخت تشویش ظاہر کی ہے ۔ 

تحریک حریت نے آج سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہزاروں کشمیری خاندانوں کو اپنے پیاروں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے ۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ 2015اور2016کے دوران سینکڑوں کشمیریوں کو گرفتار کر کے مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوںمیں نظربند کردیاگیاتھا۔تاہم بیان کے مطابق گزشتہ سال اگست سے حریت رہنمائوں، سیاسی کارکنوں ، وکلائ، تاجروں اور طلبا سمیت ہزاروں مزید کشمیریوںکو جھوٹے الزامات کے تحت گھروں سے حراست میں لیکر انکے گھروں سے سینکڑوں میل دور بھارتی جیلوں میں منتقل کردیاگیا۔ تحریک حریت نے مطالبہ کیا کہ کشمیری نظربندوںکو کورونا وائرس کے خطرے سے بچانے کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مقبوضہ کشمیر واپس لایاجانا چاہیے۔جموں کشمیرلبریشن فرنٹ نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک سمیت غیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوںکی فوری رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔