Wednesday, 23 September 2020, 12:54:56 am
کورونا وائرس سےمتعلق قومی رابطہ کمیٹی کادوسرااجلاس کل وزیراعظم کی زیرصدارت ہوگا
March 25, 2020

کورونا وائرس سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہو گا۔
یہ بات بدھ کی رات اسلام آباد میں صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے ایک نیوز بریفنگ میں بتائی۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں قومی رابطہ کمیٹی کے اسلام آباد میں ہونے والے گزشتہ اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر 1022 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں اسلام آباد میں 20، پنجاب میں 310، سندھ میں 413، خیبرپختونخوا میں 80، بلوچستان میں 117، آزادجموںکشمیر میں ایک اور گلگت بلتستان میں 81 کیسز شامل ہیں۔
ڈاکٹرظفرمرزا نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے آٹھ مریض جاںبحق ہوئے، 21 صحت یاب ہوئے جبکہ پانچ کی حالت نازک ہے۔