Thursday, 02 April 2020, 11:03:31 am
کورونا وائرس خطرہ کے پیش نظر صوبہ میں2ہزار ڈاکٹرز بھرتی کیے جارہے ہیں،وزیراعلیٰ
March 25, 2020

کورونا وائرس پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خیبرپختونخوا میں دوہزار ڈاکٹر بھرتی کیے جارہے ہیں ۔یہ بات خیبرپختونخوا کے وزیراعلی نے بدھ کے روز لنڈی کوتل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔اس سے پہلے وزیراعلی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کیلئے قائم شدہ مختلف آئیسولیشن وارڈز کا دورہ کیا اور سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔