Thursday, 09 April 2020, 05:08:36 am

مزید خبریں

 
جامع الازہریونیورسٹی کی سپریم علماء کونسل کا باجماعت نماز پر پابندی کا فتویٰ
March 25, 2020

جامعہ الازہر کی سپریم علماء کونسل نے باضابطہ فتویٰ جاری کرتے ہوئے مساجد میں باجماعت اور جمعہ کی نماز پر پابندی لگا دی ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکا جاسکے۔کورونا وائرس کے عالمی طورپر پھیلنے کے تناظر میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جامعہ الازہر کو امت کی رہنمائی کیلئے درخواست کی تھی کہ مساجد میں نماز جیسی مذہبی فرائض کیلئے کونسی احتیاطی تدابیر کی جاسکتی ہیں۔فتویٰ میں مزید کہاگیا ہے کہ تمام شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ باجماعت نماز سمیت تمام عوامی اجتماعات سے وائرس پھیل سکتا ہے لہذا اسلامی ممالک کے سرکاری حکام کو اختیار ہے کہ وہ باجماعت اورجمعہ کی نماز منسوخ کروائیں۔