Sunday, 09 August 2020, 09:40:26 am
چین سے امدادی سامان لیکر پہلا مال بردار طیارہ کراچی پہنچ گیا
March 25, 2020

چین سے امدادی سامان لے کر پہلا مال بردار طیارہ کراچی پہنچ گیا ہے۔

امدادی سامان میں این 95ماسک سمیت دس لاکھ فیس ماسک شامل ہیں۔
چین کی حکومت نے کوروناکی وبا سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے پاکستان کو یہ امدادی سامان عطیہ کیا ہے۔