Friday, 19 April 2024, 08:53:49 am
امریکی سینٹ اوروائٹ ہائوس کاکوروناوائرس کےباعث معاشی بحران کےحوالےسےدوٹریلین ڈالرکےامدادی پیکیج پر اتفاق
March 25, 2020

امریکی سینٹ اور وائٹ ہائوس نے معیشت اور کوروناوائرس بحران کے حوالے سے دوٹریلین ڈالر کے امدادی پیکیج پر اتفاق کیاہے۔

یہ بات وائٹ ہاوس کے عہدیدار Eric Ueland نے آج واشنگٹن میں بتائی۔

 سینٹ اور ایوان نمائندگان کو اب بھی اس حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے جس کےبعد اسے منظوری کےلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجا جائے گا۔

 اس سے پہلےعالمی ادارہ صحت نے کہاتھا کہ امریکہ جلدکوروناوائرس کی وباء کامرکز بن سکتاہے۔

ادارے کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے جنیوامیں ایک نیوزکانفرنس میں کہاکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.