Thursday, 20 June 2019, 10:31:05 pm
زرمبادلہ کے ذخائر اطمینان بخش سطح پر آگئے،چین سے 2ارب 10کروڑ ڈالر موصول
March 25, 2019

 سٹیٹ بینک کو آج چین سے پندرہ اربRENMINBI وصول ہوئے ہیں جس کی مالیت دوارب دس کروڑ امریکی ڈالر ہے۔وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ منتقلی پاکستان کی حکومت کے ادائیگیوں کے توازن میں استحکام یقینی بنانے کی کامیاب کثیر جہتی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ترسیلات اور غیر ملکی زرمبادلہ کی صورتحال میں بہتری کے ذریعے حسابات جاریہ کے خسارے میں کمی لانے میں بھی کامیاب ہوگئی ہے۔ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اب اطمینان بخش حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔