Tuesday, 25 June 2019, 12:17:40 am
وزیرستان کے عوام کے مسائل بلاامتیاز حل کئے جائیں گے،وزیر مملکت داخلہ
March 25, 2019

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیرستان کے عوام کے مسائل بلاامتیاز حل کئے جائیں گے۔

پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیرستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے کام کر رہی ہے اور تمام ادارے علاقے کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔وزیر مملکت نے نادرا پاسپورٹ اور امیگریشن کے محکمے کو ہدایت کی کہ وہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں موبائل دفاتر قائم کریں اور ان موبائل دفاتر میں مقامی افراد کو بھرتی کریں۔