Monday, 22 April 2019, 12:11:47 pm
حکومت کا آئندہ 2سال میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو تکنیکی،فنی تربیت دینے پر غور
March 25, 2019

حکومت آئندہ دو سال میں ڈیرھ لاکھ نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تکنیکی اور فنی تربیت دینے پر غور کررہی ہے۔نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون عثمان ڈار اور وفاقی تعلیم کے وزیر شفقت محمود کے درمیان آج اسلام آباد میں ہونے والی ایک ملاقات میں اس حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔پچاس فیصد تربیت میں توجہ مزدوری کے شعبوں پر جبکہ بقیہ پچاس فیصد تربیت بلوچستان اور قبائلی اضلاع جیسے کم ترقی یافتہ علاقوں میں روایتی تربیت کی فراہمی پر مرکوز کی جائے گی۔اس کے علاوہ پاکستان میں کاروبار شروع کرنے کے منصوبے کے تحت تمام یونیورسٹیوں میں اور تین سو تکنیکی اور فنی تربیت کے اداروں کے دس لاکھ نوجوانوں کو قومی معیشت کو چلانے کے انجن کے طور پر خود انحصاری پر مبنی کاروبار کے قیام کی غرض سے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے قومی ایکوسسٹم قائم کرنے کیلئے شامل کیا جائے گا۔