Friday, 29 March 2024, 04:51:03 pm
سرینگر اوردیگرعلاقوں میں پاکستان زندہ باد،کشمیر بنے گا پاکستان" جیسے نعروں کے پوسٹر چسپاں
February 25, 2021

بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم سمیت حریت قیادت نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں بھارت اور پاکستان پر زوردیا ہے کہ وہ پورے جنوبی ایشیاء کے خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے جموں وکشمیر کے دیرینہ تنازعے کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کریں۔

سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن پرپاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان" جیسے نعرے درج ہیں۔ ادھر گزشتہ سال 11 جولائی سے غیر قانونی طورپرنظربند تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کی صحت جموں کی ادھم پور جیل میں تشویشناک حد تک بگڑ گئی ہے ۔ایک تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے دور میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں کشمیری عوام کودرپیش مشکلات اور مصائب میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے ۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پانچ اگست2019ء کے بعد سے بھارتی فوجیوں نے 312کشمیریوں کو شہید اور 17 سوسے زائد کو زخمی کردیاہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.