Friday, 19 April 2024, 12:07:23 pm
سیاستدان وعلماءملک دشمنوں کیخلاف حکومت کے ساتھ تعاون کریں:وزیر مذہبی امور
February 25, 2021

مذہبی اموراوربین المذاہب ہم آہنگی کے وزیرپیرنورالحق قادری نے مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے سیاستدان اورعلمائے کرام پرزوردیاہے کہ وہ ملک دشمنوں کے خلاف حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

پشاورمیں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہاکہ بدقسمتی سے بعض سیاستدان لوٹی دولت بچانے اوراپنے ذاتی مفادات کے لئے ملک میں انتشارپھیلاناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محب وطن سیاستدانوں اورمذہبی دانشوروں کو پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ملک دشمنوں کے خلاف اپناکرداراداکرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی پہلی ترجیح ملک میں سیاسی استحکام اورسلامتی ہے اور وہ کسی کو عدم استحکام پیدا کرنے نہیں دے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.