Wednesday, 24 April 2024, 11:57:36 am
پاکستان دفاعی پیداوار میں یو اے ای کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے: زبیدہ جلال
February 25, 2021

دفاعی پیداوار کی وفاقی وزیرزبیدہ جلال نے کہاہے کہ پاکستان دفاعی پیداوار کے شعبے میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ ملکرکام کرنے کاخواہاں ہے تاکہ موجودہ دوطرفہ تعلقات کوفروغ دیاجاسکے۔

وزارت دفاعی پیداوار کے بیان کے مطابق وفاقی وزیرنے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور دوسرے غیرملکی وزراءکے ہمراہ Idex 2021نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے دفاع محمد احمد Al-Bowardiکویہ پیغام پہنچایا۔

وفاقی وزیرنے متحدہ عرب امارات کی قیادت کووزیراعظم پاکستان کی طرف سے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے دفاع نے نمائش میں بھرپورشرکت پر پاکستان کی حکومت کاشکریہ ادا کیا اوردفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے لئے اپنی حمایت کایقین دلایا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.