Tuesday, 23 April 2024, 07:15:56 pm
الیکشن کمیشن سیاسی مداخلت کے بغیر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے: شبلی فراز
February 25, 2021

اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزادادارہ ہے اور وہ کسی سیاسی مداخلت کے بغیراپنی ڈیوٹی انجام دے رہاہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے آزادانہ، منصفانہ اورشفاف اندازمیں انتخابات کرانے کے لئے جدوجہد کی ہے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ ضمنی انتخابات تحریک انصاف کے منشورکے مطابق کسی اثرورسوخ کے بغیر آزادانہ کرائے گئے اورحکومت آئندہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو حلقہ این اے75ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے نتائج کااعلان کرناچاہیے۔شبلی فرازنے کہاکہ موجودہ حکومت ملک میں انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ کانظام متعارف کرائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.