Thursday, 25 April 2024, 04:05:32 am
صوبے میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، شاہ فرمان
January 25, 2022

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاحت' معدنیات اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں سوئٹرز لینڈ کے سفیرBenedict de Cerjat سے آج(منگل) پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا زیتون' زعفران اور شہد سمیت قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔سوئس سفیر نے ان شعبوں میں سرمایہ کاری اور باہمی تجارت کے فروغ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ملاقات میں افغانستان سمیت خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.