Thursday, 25 April 2024, 02:13:41 pm
کھیل امن کو فروغ دینے کا ایک ذریعہ ہیں، آرمی چیف
January 25, 2022

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹبال کے کھیل کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے اقدامات خوش آئند ہیں۔

انہوں نے آج(منگل) فٹبال کے نامور کھلاڑی مائیکل اوون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیل امن کو فروغ دینے کا ایک ذریعہ ہیں۔انہوں نے کھیلوں بالخصوص فٹبال کے فروغ کے لئے مائیکل اوون کی کوششوں کی تعریف کی۔آرمی چیف نے پاکستان کا دورہ کرنے پر فٹبال کے معروف کھلاڑی کا شکریہ ادا کیا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.