Friday, 29 March 2024, 02:21:40 pm
یوکرائن معاملہ:نیٹو اتحادی ملکوں نے روسی فوج کی تعیناتی کے بعد اپنی افواج کو چوکس کردیا
January 25, 2022

نیٹو کے اتحادی ملکوں نے یوکرائن کے قریب روس کی فوج کی تعیناتی کے معاملے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث افواج کو چوکس کردیا ہے اور بحری جہازوں اور لڑاکا جنگی طیاروں کو یورپ کے مشرقی محاذوں پر بھیج دیا گیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن اور فرانس ، جرمنی، اٹلی، پولینڈ، برطانیہ اور یورپی یونین کے رہنماوں کے ساتھ آن لائن ملاقات کے بعدایک بیان میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل Jens Stolten Berg نے خبردار کیا کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ادھر روس نے واضح کیا ہے کہ وہ یوکرین پر حملہ نہیں کرے گا اور امریکہ اس کے نیٹو اتحادیوں پر زوردیا کہ خطے میں مداخلت بند کرے اور اس کی سرحدوں سیدور رہیں۔ دوسری جانب روس اور یوکرین کے حکام کشیدگی میں کمی کیلئے فرانس اور جرمنی کے ہم منصبوں سے مذاکرات کیلئے آج پیرس میں ملاقات کررہے ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.