Thursday, 28 March 2024, 10:36:06 pm
حکومت کاروباری برادری کوسازگار ماحول فراہم کرنے کےلئےپرعزم ہے:صدر مملکت
January 25, 2022

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری برادری کو سازگار ماحول فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے۔

 وہ آج(منگل) سکھر میں ایوان صنعت و تجارت  اور کاروباری برادری کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔

 ملاقات کے دوران ایوان صنعت و تجارت کے نمائندوں نے کاروبار میں سہولتوں، سکھر میں ڈرائی پورٹ کے قیام، سکھر بیراج پرنئے پل کی تعمیر اور دوسرے کاروباری امور کے بارے  میں مختلف تجاویز پیش کیں۔

   کیڈٹ کالج گھوٹکی کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی  نے کہا ہے کہ عالمی برادری اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے بارے میں ہمارے موقف کی تائید کرتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کچھ مغربی ملکوں نے اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کو آزادی اظہار سے منسلک کیا ہے جو کہ اخلاقیات کے تناظر میں نیک شگون نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغان پناہ گزینوں کی میزبانی اور خطے میں امن  برقرار رکھنے میں مثبت کردار کے حوالے سے ہماری کوششوں کا اعتراف کرتی ہے۔

 صدر نے کہا کہ ملک 1960 کی دہائی میں ایک مثال تھا تاہم بعد میں بد عنوانی، میرٹ کی خلاف ورزیوں اور نا اہلی نے ہمیں معاشی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے  پیچھے دھکیل دیا۔

 انہوں نے کہا کہ اب ملک درست سمت میں گامزن ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.