Friday, 29 March 2024, 04:21:40 am
فوجداری قانون کے بارے میں حکومت کی اصلاحات کو جلد قانونی شکل دی جائے گی، فرخ حبیب
January 25, 2022

اطلاعات و نشریا ت کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فوجداری قانون کے بارے میں حکومت کی اصلاحات کو جلد قانونی شکل دی جائے گی جس سے انصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے آ ج(منگل) ایک ٹویٹ میں کہا یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ بااثر افراد کو بھی کسی این آر او کی بلیک میلنگ میں آئے بغیر قانون کے دائرے میں لایا جارہاہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ حزب اختلاف قانون کی حکمرانی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اور اسی نے پورے نظام کو بدعنوان بنا رکھاہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر اپوزیشن کا واویلا بے بنیاد ہے انہوں نے کہا رپورٹ میں حکومت کی سطح پر بدعنوانی کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.