Thursday, 28 March 2024, 11:54:29 pm
اپنے اتحادیوں کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدامات کرینگے:نیٹو
January 25, 2022

نیٹونے روس اوراپنے اتحادیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظرمیں مشرقی یورپ میں جنگی لڑاکا طیارے اوربحری جہازبھیجنے کااعلان کیاہے۔نیٹوکے سیکرٹری جنرل جینزسٹولٹن برگ نے کہاکہ نیٹو اپنے اتحادیوں کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔مشرقی یورپ میںا سلحے اورفوجی سازوسامان کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈنمارک بحیرہ بالٹک میں ایک فریگیٹ اورلتوانیامیں چارایف 16جنگی طیارے بھیجے گا۔سپین بھی بحری جہاز اورجنگی طیارے بلغاریہ بھیج رہاہے۔فرانس رومانیہ میں اپنے فوجی تعینات کرے گا اورہالینڈاپریل میں دوایف ۔35جنگی جہاز بلغاریہ بھیج رہاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.