Friday, 19 April 2024, 11:04:45 pm
وزیرسائنس و ٹیکنالوجی کی وزیراعظم سے ملاقات،ڈرون اتھارٹی آرڈیننس بارے بریفنگ
January 25, 2021

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری نےپیر کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم کو ڈرون اتھارٹی آرڈیننس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔انہیں بتایا گیا کہ ڈرون اتھارٹی کے قیام کے ساتھ ڈرون ٹیکنالوجی امن وامان برقرار رکھنے، تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں، لاجسٹکس، زراعت اور پرامن مقاصد کے لئے کئی دیگر شعبوں میں مدد دینے سمیت مختلف شعبوں میں تحقیقی مقاصد کے لئے استعمال کی جائے گی۔وزیراعظم کو صحت اور برقی گاڑیوں کے شعبے میں سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کی کامیابیوں اور مقامی مصنوعات اور برآمدات پر اس کے مثبت اثرات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔وزیراعظم نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.