Thursday, 25 April 2024, 08:57:33 pm

مزید خبریں

 
سید علی گیلانی کی کشمیریوں سے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کی اپیل
January 25, 2020

File Photo

مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے کل (اتوار) بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کی اپیل کی ہے ۔ 

سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے کہاکہ جمہوریت عوام کی رائے کے احترام کا نام ہے جبکہ بھارت نے ہمیشہ ظلم وجبرکے ذریعے کشمیریوں کی جمہوری آواز دبائی ہے اور گزشتہ 72برس سے فوجی طاقت کے بل پر انہیں محکوم بنا رکھا ہے۔سیدعلی گیلانی نے کہاکہ جنوری1990ء میں بھارتی فوج کے قتل عام نے بھارتی جمہوریت کے حقیقی چہرے کوبے نقاب کیاہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.