Thursday, 25 April 2024, 09:40:50 am
پاکستان کاترکی میں زلزلےسےقیمتی جانوں کےضیاع پراظہارافسوس
January 25, 2020

صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے ترکی میں زلزلے سے جانی ومالی نقصان پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے۔اپنے بیان میں صدر نے کہاکہ پاکستانی قوم اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی ترکی میں زلزلے سے جانی ومالی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ترک قیادت اوراس کے عوام کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہاربھی کیا ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مشرقی ترکی میں شدید زلزلے سے جانی ومالی نقصان پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں ترک قیادت اورعوام سے تعزیت کااظہارکیا انہوں نے کہاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے ترک بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر شریک ہے۔وزیرخارجہ نے زلزلے میں جاں بحق افراد کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

  ادھردفترخارجہ کی ترجمان نے بھی ترکی میں زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ظاہرکیا ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام مشرقی ترکی میں زلزلے کے نتیجے میں کئی ہلاکتوں اور بہت سے لوگوں کے زخمی ہونے پردلی ہمدردی اورتعزیاشداد کااظہار کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ ہمارے جذبات اور دعائیں اس ناگہانی آفات کے متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔پاکستان کے عوام ہمیشہ کی طرح اس مشکل کی گھڑی میں بھی اپنے ترک بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک اور ان کے ساتھ ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.