Thursday, 28 March 2024, 09:04:30 pm
کشمیریوں نے بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طورپر منایا
January 26, 2020

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منایا جس کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے مسلسل تسلط کی طرف مبذول کرانا ہے۔اس سال کشمیری ایک ایسے موقع پر یوم سیاہ منارہے ہیں جب بھارت میں مودی حکومت نے کشمیر کی خصوصی اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل کردیا ہے۔بھارت نے فوج کی بھاری نفری تعینات، کرفیو اور مواصلاتی بندش کو طول دیتے ہوئے کشمیریوں کے بنیادی حقوق بھی سلب کرلیے ہیں۔اس موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کئے جا گئے۔

  مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال  کی گئی اور دنیا بھر کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔حریت رہنماؤں نے اپنے بیانات اور پیغامات میں کہا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر کشمیریوں کی خواہشات کے خلاف قبضہ کر رکھا ہے اس لیے وہ مقبوضہ علاقے میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں رکھتا۔اُدھر مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 175 ویں روز بھی سخت فوجی محاصرہ جاری ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.