Wednesday, 17 July 2019, 05:20:14 am
حکومت فن وثقافت کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے،قاسم سوری
January 25, 2019

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہاہے کہ حکومت ملک میں فن وثقافت کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے۔پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں کیپٹل ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو فن وثقافت کے فروغ کیلئے حکومت کی کوششوں میں تعاون کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت فنکاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریگی اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی۔تقریب میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئرمین فیصل جاوید نے بھی شرکت کی۔