Friday, 17 August 2018, 01:58:31 pm
پاکستان میڈان پاکستان پورٹل کا آغاز کر رہا ہے،انوشہ رحمن
January 26, 2018

 انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہاہے کہ سماجی اورصنعتی فوائد کے حصول کیلئے سر مایہ کاری اور نجی شراکت داری کے تحت پائیدار اشتراک عمل کے منصوبے شروع کر نے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے آج ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر تجارت کے بارے میں ہونے والی گول میز مذاکرے میں کہاکہ پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی ترقی کو براہ راست سرحد پار ای کامرس سے منسلک ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ''میڈ ان پاکستان پورٹل ''کا آغاز کررہا ہے جس میں پچاس ہزار ہنر مند آن لائن ہونگے ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ متعدد اصلاحی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کے جنوبی ممالک کو محض رسم ورواج کا مرکز نہ گردانا جائے بلکہ ان کی مصنوعات کی عالمی منڈیوںمیں متعارف کر انے کے مساویانہ مواقع فراہم کئے جائیں ۔انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی دستیابی سے خدمات کے شعبے میں سہولت حاصل ہوئی ہے اور تعلیم ای لرننگ  ای ہیلتھ اور ای ایگریکلچر ایسے شعبے ہیں جن میں صنعتی شعبے اور حکومت کے درمیان فعال تعاون قائم کیا جاسکتا ہے ۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی وزیر مملکت نے ملک کے طول و عرض میں انفارمیشن کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کے فروغ کیلئے اس کے یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کیا ۔انوشہ رحمن ملک نے کہاکہ ہمارے پروگرام انفارمیشن کمیونیکشن ٹیکنالوجی ''سروسز '' خواتین اورلڑکیوں کی تربیت پر مبنی ہیں تاکہ اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھایا جاسکے ۔