Friday, 29 March 2024, 07:39:17 am
علم پرمبنی معیشت ویژن 2025 کی بنیادہے:احسن اقبال
January 26, 2018

منصوبہ بندی ، ترقی اور اصلاحات کے وزیر احسن اقبال نےکہاہےکہ موجودہ حکومت ملک میں تعلیمی شعبے کی بہتری کے لئے پرعزم ہے اور اس شعبے پر مکمل توجہ دے رہی ہے۔وہ جمعرات کو اسلام آباد میں دو روزہ نیشنل سٹیک ہولڈرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ علم پر مبنی معیشت ویژن 2025 کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہاکہ بدلتی ہوئی اس دنیا میں تعلیم کو نئے رجحانات سے ہم آہنگ کرنا وقت کا تقاضا ہے، انہوں نے کہاکہ اب اساتذہ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے طلبا کے ساتھ اپنے تجربات کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہاکہ ہمیں اپنے طلبا کو سائنسی تحقیق اور سائنسی جدت اور سائنسی رجحانات کےلئے تیار کرنا ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.