وزیرداخلہ اسلام آباد میں برطانوی وفد سے باتیں کر رہے تھے۔

بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں:نثار
24 نومبر 2015 (17:37)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے پوری سرکاری مشینری کو متحرک کیا جائے گا۔

وہ ایک برطانوی وفد سے باتیں کررہے تھے جس نے ہائوس آف لارڈز کے رکن نذیر احمد کی قیادت میں منگل کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔  وفاقی وزیر نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں اور حکومت مختلف فورموں پر ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔