ممنون حسین نے کہاہے کہ حکومت کی یہ آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرے اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنائے۔

حکومت نے عوام کو بلامعاوضہ اور جلد انصاف کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں:صدر
24 نومبر 2015 (14:19)
0

ایشیائی محتسب ایسوسی ایشن کی دو روزہ کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہوئی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ حکومت نے عوام کو بلامعاوضہ اور جلد انصاف کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرے اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنائے۔صدر نے کانفرنس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ مشاورت کے ساتھ ایسی سفارشات تیار کریں

بعد میں اسلام آباد میں چین کے سابق سفارتکاروں کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین کی قیادت دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہاکہ فریقین اپنی سٹرٹیجک شراکت داری کومستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔

صدر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری تعلقات کے نئے دور کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے یہ منصوبہ دونوں ملکوں کے عوام کیلئے اقتصادی خوشحالی کا باعث بنے گا۔