پٹرولیم اورقدرتی وسائل کی پارلیمانی سیکرٹری نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ ایل این جی کے ذریعے صنعتوں کوسہولت فراہم کرنےکیلئے ایک طریقہ کار وضع کیا جا سکتا ہے۔

گھریلوصارفین کوبلاتعطل گیس فراہم کی جارہی ہے
24 نومبر 2015 (12:50)
0

قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہم کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔حاجی محمد اکرم انصاری اور دوسرے ارکان کی طرف سے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے پٹرولیم اور قدرتی وسائل کی پارلیمانی سیکرٹری شہزادی عمرزادی ٹوانہ نے کہا کہ دو ہزار ایم ایم سی ایف گیس کی قلت ہے اور صنعتی شعبے میں پالیسی کے مطابق گیس کی لوڈمنیجمنٹ کی جا رہی ہے تاہم گھریلو اور کمرشل شعبوں کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

شہزادی عمرزادی ٹوانہ نے کہا کہ ایل این جی کے ذریعے صنعتوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک طریقہ کار وضع کیا جا سکتا ہے۔

 ایک نکتہ اعتراض پر پٹرولیم اور قدرتی وسائل کی پارلیمانی سیکرٹری شہزادی عمرزادی ٹوانہ نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے کل سے ملک گیر مہم شروع کی جائے گی۔نکات اعتراض پر صاحبزادہ طارق اﷲ ، محمود خان اچکزئی ، معین وٹو ، علی محمد خان ، میاںعبدالمنان ، شیریں مزاری اور چوہدری محمد اشرف نے بنگلہ دیش میں حزب اختلاف کے سیاسی رہنماؤں کو پھانسی دینے کی سخت مذمت کی۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے۔


انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ یہ معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جایا جانا چاہئیے۔حاجی غلام احمد بلور ، آفتاب احمد خان شیرپاؤ ، عابد شیر علی اور معین وٹو نے مخدوم امین فہیم کو خراج عقیدت پیش کیااور ملک اور جمہوریت کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔