نوازشریف نےکہاہےکہ گلگت میں جیٹ سروس کیلئے ایک ہوائی اڈہ تعمیرکیاجائےگا۔

وزیراعظم کا گلگت سکردو ایکسپریس وے کی تعمیرکا اعلان
24 نومبر 2015 (12:47)
0

وزیراعظم نوازشریف نے گلگت سکردو ایکسپریس وے تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر پچاس ارب روپے کی لاگت آئے گی۔وہ آج گلگت میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے کو علاقے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملایا جائے گا۔

نوازشریف نےکہاکہ گلگت میں جیٹ سروس کیلئےایک ہوائی اڈہ تعمیر کیا جائے گا۔وزیراعظم نےکہا کہ وفاقی حکومت علاقے میں مواصلات کی بہتر سہولتوں اوردوسرے فلاحی ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوردراز علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ انہیں ملک کے دوسرے علاقوں کے برابر لایا جا سکے۔


نوازشریف نےکہاکہ گلگت بلتستان میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور علاقے میں سیاسی اصلاحات کیلئے ایک کمیٹی قائم کر رہی ہے۔