مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں3 نوجوانوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال
24 نومبر 2015 (19:47)
0

مقبوضہ کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے SILIGAN میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین نوجوانوں کی شہادت پر منگل کو مکمل ہڑتال کی گئی۔ ہزاروں لوگوں نے پاکستان اور آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے اور پاکستان کے پرچم لہراتے ہوئے BIJBEHARA میں شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے نوجوانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری نوجوانوں کی قربانیاں جاری تحریک آزادی کا اصل اثاثہ ہیں۔  کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سری نگر میں ایک بیان میں کہاکہ کشمیر میں تحریک آزادی لوگوں کی اپنے حق، حق خودارادیت کیلئے بے مثال قربانیوں کی بدولت زندہ ہے۔

اس موقع پر لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما مختار احمد وازہ نے کہاکہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔