بزنس کوچز کے مسافروں کومختلف سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں:سعد رفیق
24 نومبر 2015 (21:43)
0

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی ایکسپریس اوربزنس ایکسپریس کا معیار بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے منگل کو لاہور میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران مزید دو ٹرینوں کو اعلیٰ معیار کی ٹرینوں کا درجہ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بزنس کوچز کے مسافروں کومختلف سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔