کمیٹی نے صنعتوں اور پیداوار کی وزارت سے کہا کہ پاکستان سٹیل کے ملازمین کی تنخواہیں جاری کی جائیں۔

24 نومبر 2015 (20:00)
0

ملک میں گاڑیوں کے تیار کنندگان سے کہاگیا ہے کہ نئی گاڑیوں میں بین الاقوامی معیار کے حفاظتی اقدامات کویقینی بنایا جائے۔

اس بات کا فیصلہ منگل کو اسلام آبادمیں قومی اسمبلی کی صنعتوں اور پیداوار کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔ کمیٹی نے تجویز دی کہ تمام گاڑیوں میں نئے حفاظتی آلات یعنی ائربیگ اور اے بی ایس بریک سسٹم کی تنصیب کو لازمی قراردیاجائے۔

کمیٹی نے صنعتوں اور پیداوار کی وزارت سے کہا کہ پاکستان سٹیل کے ملازمین کی تنخواہیں جاری کی جائیں نجکاری کمیشن کے چیئرمین سے بھی کہاگیا ہے کہ وہ آئندہ اجلاس میں پاکستان سٹیل کے بارے میں بریفنگ دیں۔