وفاقی وزیر نے کہاکہ انتظامی اقدامات اور ان پر عمل درآمد کے ذریعے ٹیکس کا دائرہ کار مزید بڑھانے پرتوجہ مرکوز کرنا اہمیت کا حامل ہے۔

ایف بی آر نے گزشتہ دو سال میں محصولات میں اضافے کا ہدف حاصل کیا:ڈار
24 نومبر 2015 (19:54)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے گزشتہ دو سال میں محصولات میں 33فیصد اضافے کا ہدف حاصل کیا اور ٹیکس دہندگان کی تعداد سات لاکھ سے بڑھ کر دس لاکھ ہوگئی ہے۔

وہ منگل کو اسلام آباد میں ایف بی آر کے نئے چیئرمین نثار محمد سے گفتگوکررہے تھے انہوں نے ریونیو جمع کرنے کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ انتظامی اقدامات اور ان پر عمل درآمد کے ذریعے ٹیکس کا دائرہ کار مزید بڑھانے پرتوجہ مرکوز کرنا اہمیت کا حامل ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے محاصل جمع کرنے کے کئی اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ ان کی ٹیم رواں مالی سال کے اہداف کے حصول کیلئے بھرپور کوشش کرے گی۔