نواز شریف نے افسوس ظاہر کیا کہ فلسطینی عوام کوقابض حکام کے ہاتھوں مسلسل غیرانسانی اورنارواسلوک کاسامنا ہے۔

پاکستان فلسطین کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا:وزیراعظم
24 نومبر 2015 (19:24)
0

وزیراعظم نوازشریف نے فلسطین کے عوام کو پھر یقین دلایا ہے کہ پاکستان حق خود ارادیت کے حصول میں ان کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے یہ بات فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں کہی۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ فلسطینی عوام کوقابض حکام کے ہاتھوں مسلسل غیرانسانی اورنارواسلوک کاسامنا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ اقوام متحدہ کی عمارت میں فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے فلسطینی پرچم لہرایا جانا فلسطین کی طرف سے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی کوشش میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔