اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم اپنے عروج پر
24 نومبر 2015 (17:44)
0

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس مہینے کی تیس تاریخ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اور آزاد امیدوار کارنرمیٹنگز کررہے ہیں اور ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے گھرگھر جاکر مہم چلا رہے ہیں۔  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تینتالیس یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر دو ہزار چار سو سات امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پانچ سو چھ امیدوار میدان میں ہیں جبکہ تحریک انصاف کے چارسو اناسی' جماعت اسلامی کے ایک سو چونسٹھ ' پاکستان پیپلز پارٹی اکاسی اور تحریک تحفظ پاکستان کے چھیاسٹھ امیدوار بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔