ان بلوں میں ضابطہ فوجداری ترمیمی بل دو ہزار پندرہ ، آئین کا ترمیمی بل دو ہزار پندرہ اور آرٹیکل ایک سو پچھتر کا ترمیمی بل شامل ہیں۔

 قومی اسمبلی میں مختلف نجی بل پیش
24 نومبر 2015 (14:17)
0

قومی اسمبلی میں آج مختلف نجی بل پیش کئے گئے۔ان بلوں میں ضابطہ فوجداری ترمیمی بل دو ہزار پندرہ ، آئین کا ترمیمی بل دو ہزار پندرہ اور آرٹیکل ایک سو پچھتر کا ترمیمی بل شامل ہیں۔انسداد دہشت گردی ترمیمی بل دو ہزار پندرہ ، Insertion آف آرٹیکل198 اور پاکستان بیت المال ترمیمی بل دو ہزار پندرہ بھی ایوان میں پیش کئے گئے۔

سپیکر نے یہ بل قومی اسمبلی کی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دئیے۔ایوان کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔