امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال نے انتظامیہ کو مجبور کردیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں اپنے شہریوں کوشدت پسند گروپ دولت اسلامیہ ، القاعدہ اور بوکوحرام کے ممکنہ دہشتگرد حملوں سے خبردار کرے۔

امریکہ کی اپنےشہریوں کودنیابھرمیں سفرمیں احتیاط برتنے کی ہدایت
24 نومبر 2015 (14:06)
0

امریکہ نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر اپنے شہریوں کو دنیا بھر میں سفر کرنے میں احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال نے انتظامیہ کو مجبور کردیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں اپنے شہریوں کوشدت پسند گروپ دولت اسلامیہ ، القاعدہ اور بوکوحرام کے ممکنہ دہشتگرد حملوں سے خبردار کرے۔

یاد رہے کہ فرانس ، روس، مالی اور متعدد دوسرے ملکوں میں گزشتہ چند ماہ کے دوران خونریز دہشتگرد حملے ہوچکے ہیں۔