یورپی یونین کےصدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ ترکی اور یورپی یونین کے 28 رہنماء اپنے تعلقات کو نئی جہت اور تارکین وطن کی آمد کو روکنے پرغور کریں گے۔

یورپی یونین اورترکی کاسربراہ اجلاس اتوارکوہو گا
24 نومبر 2015 (13:29)
0

بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین اور ترکی کا سربراہ اجلاس اتوار کو ہو گا جس میں تعلقات بہتر بنانے اور پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔

 

یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ ترکی اور یورپی یونین کے اٹھائیس رہنماء اپنے تعلقات کو نئی جہت اور تارکین وطن کی آمد کو روکنے پر غور کریں گے۔